0
Monday 30 Dec 2024 20:12

خیبرپختونخوا حکومت کا اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کااجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہیز فنڈز سے صوبے کی 4 ہزار سے زائد مستحق بچیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی۔ شادیوں کی اجتماعی تقریبات صوبائی حکومت کے خرچے پر منعقد کی جائیں گی، شادی کرنے والی مستحق بچیوں کو 2،2 لاکھ روپے نقد بھی دئیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ شادیوں کے پروگراموں کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی گئی ہے، یقینی بنایا جائے کہ مستحق افراد کو حق ملے۔
خبر کا کوڈ : 1181446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش