اسلام ٹائمز۔ کراچی ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کراچی سے جدہ کی پرواز کے مسافر امجد کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ منشیات بڑی مہارت سے سامان میں سوپ کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 1.060 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔