0
Thursday 2 Jan 2025 10:48

مسلم کانفرنس کے زیراہتمام 5 جنوری کو کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کی تیاریاں جاری

مسلم کانفرنس کے زیراہتمام 5 جنوری کو کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کی تیاریاں جاری
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے زیراہتمام 5جنوری کو ہونے والے کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، یونین کونسل، وارڈ کی سطح پر کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی گی ہے۔ میجر (ریٹائرڈ) نصراللہ خان سابق ڈویژنل صدر پونچھ، راجہ ثاقب مجید مرکزی چیف آرگنائزر جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ عوامی رابطہ مہم جاری ہے، سابق صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سردار الطاف خان، مرکزی چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید، سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک، یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان، خواتین ونگ کی چیئرپرسن محترمہ سمیعہ ساجد راجہ، سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ، میجر (ریٹائرڈ) نصر اللہ خان، مسلم کانفرنس مالیاتی بورڈ کے چیئرمین سید نذر عباس شاہ کا کہنا ہے کہ مسلم کانفرنس کا یہ کنونشن ریاستی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔ کنونشن میں کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے ایم ایس ایف، یوتھ ونگ، لائرونگ، خواتین ونگ سمیت حلقہ کھاوڑہ کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اس کنونشن میں شرکت کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا عملی ثبوت پیش کریں۔ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ لازوال محبت ہے جس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ 5جنوری کو کوہالہ کے مقام پر ہونے والے کنونشن تاریخ ساز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مسلم کانفرنس کی کال پر ہمیشہ کارکنان نے لبیک کہتے ہوئے بھرپور شرکت کی اس بار بھی اس کنونشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ریاست میں حقوق کے نام پر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کو بھی مسلم کانفرنس نے ہی ناکام بنایا ہے، کوہالہ میں کانفرنس پاکستان سے لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کارکنان کنونشن کو کامیاب بنانے اور عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے متحرک ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1181909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش