0
Saturday 28 Dec 2024 22:34

غزہ میں چند ایک فعال ہسپتالوں پر حملہ غیر قابل قبول ہے، ناروے

غزہ میں چند ایک فعال ہسپتالوں پر حملہ غیر قابل قبول ہے، ناروے
اسلام ٹائمز۔ ناروے کے وزیراعظم "یونس گار اسٹور" نے غزہ کی پٹی کے شمال میں صیہونی رژیم کے جرائم کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پٹی میں کام کرنے والے تھوڑے سے ہسپتالوں پر اسرائیل کے حملے غیر قابل قبول ہیں۔ واضح رہے کہ یورو-میڈیٹیرین ہیومن رائٹس واچ نے اس ہفتے کو ایک رپورٹ شائع کی جس میں اس پلیٹ فارم نے "کمال عدوان" ہسپتال کے خلاف اسرائیل اور صیہونی فوج کے جرائم کا انکشاف کیا۔ اس مرکز نے خبر دی کہ جمعے کے روز ملنے والی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ کمال عدوان ہسپتال اور اس کے اطراف میں صیہونی فوج نے نہتے شہریوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔ اسی پلیٹ فارم کے مطابق، ان جرائم میں عمداََ قتل عام، سرعام پھانسی نیز خواتین، بے گھر و طبی عملے میں شامل لڑکیوں کے خلاف جنسی و جسمانی زیادتیاں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1181079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش