0
Friday 27 Dec 2024 11:28

جموں، محکمہ جنگلات کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جموں، محکمہ جنگلات کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ جنگلات کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آل جموں و کشمیر نان گزیٹڈ فارسٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مظاہرے میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی اور اعلی ٰحکام کی جانب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ملازمین نے کئی دیرینہ حل طلب مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔ ملازمین نے طویل عرصے سے محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس منعقد نہ کرنے پر متعلقہ حکام پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں ریجن کے تمام کیڈرز کی ڈی پی سی کے انعقاد میں طویل تاخیر کی وجہ سے ملازمین کو جان بوجھ کر ترقیوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر راجندر سنگھ پریہار، صوبائی صدر جموں گورچرن سنگھ، جنرل سکریٹری غلام نبی وار اور دیگر نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض حکام کی غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے ان کے پاس احتجاج کے سوا اور کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مسائل حل نہ کئے گئے تو وہ اپنے احتجاج میں مزید تیزی لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1180762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش