0
Thursday 2 Jan 2025 16:16

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی جاری، نیا سنگِ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی جاری، نیا سنگِ میل عبور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جعمرات کے روز بھی تیزی کا رجحان رہا، جس کے سبب انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں نئی تیزی دیکھی جا رہی ہے، گزشتہ روز بدھ کو بھی سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر اعتماد کے نتیجے میں  انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا تھا، جس کے بعد آج دوسرے روز بھی مارکیٹ پر تیزی کا رجحان غالب رہا۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 344 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس سے انڈیکس 117352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔ بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں بتدریج 960، 1121 اور 1282 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کرکے 118220 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
خبر کا کوڈ : 1181961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش