اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرنے سے پہلے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خان ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن نے ملاقات کی۔ ملاقات مذاکراتی کمیٹی کے رکن سلمان اکرم راجا نے کی، اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے، ملاقات میں حکومت سے مذاکرات سے قبل ممکنہ حتمی مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر علی ظفر اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں، مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔