0
Sunday 29 Dec 2024 17:20

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سے شہداء چوک پر جاری دھرنے میں خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںکوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علامہ سید ہاشم موسوی امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ پاکستان کے مرکزی نظارت کے رکن ہیں۔ انکے والد گرامی سید محمد شاہ اپنے علاقے میں دین کی ابتدائی تعلیمات دینے اور دیگر مذہبی امور میں مصروف رہتے تھے۔ علامہ ہاشم موسوی نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے پرائمری سکول اور اسلامیہ ہائی سکول سے حاصل کی۔ دور طالب علمی میں ہی انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی اور اپنی دینی و سماجی خدمات کا آغاز کیا۔ انہوں نے چند برسوں بعد دینی تعلیمات کا بھی آغاز کیا اور شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی شاگردی کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی دینی تعلیمات علامہ عارف حسینی کے مدرسے سے حاصل کیں، جو پاراچنار میں واقع ہے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا اور 1988ء کو قم المقدس چلے گئے۔ وہ بائس سال تک وہاں زیر تعلیم رہے۔ علامہ ہاشم موسوی تعلیم حاصل کرنے کے دوران بھی وقتاً فوقتاً کوئٹہ آتے اور تبلیغات دین میں حصہ لیتے تھے۔ بعد ازاں اس دور میں کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ یعقوب توسلی علیل ہوگئے تو مومنین نے ان سے کوئٹہ تشریف لانے کی درخواست کی اور انکو امام جمعہ کوئٹہ کے منصب پر فائز کر دیا گیا۔

انہوں نے اپنی دینی خدمات جاری رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قیام میں بھی حصہ لیا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے راستے ہموار کئے۔ علامہ سید ہاشم موسوی اسوقت مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ پاکستان کی مرکزی نظارت کے رکن ہیں۔
 اسلام ٹائمز کے نمائندے نے امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سے علمدار روڈ کوئٹہ میں شہداء چوک کے مقام پر جاری دھرنے کے موقع پر گفتگو کی۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے مختلف شہروں می جاری دھرنے پر اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کا تقاضہ یہی ہے کہ جہاں بھی ظلم ہو، اس کیلئے آواز بلند کریں۔ ہم فلسطین کیلئے بھی آواز بلند کرتے رہیں، پاراچنار کے مظلوموں کی بھی بات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے تنازعہ قبائلی یا مذہبی تنازعہ نہیں ہے، بلکہ دہشتگردی ہے۔ پاراچنار کے عوام کیلئے امن چاہتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1181208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش