0
Thursday 2 Jan 2025 16:57

عالمی امن کیلئے شہید قاسم سلیمانی کا راستہ جاری و ساری ہے، لندن میں قائم ایرانی سفارتخانے کا بیان

عالمی امن کیلئے شہید قاسم سلیمانی کا راستہ جاری و ساری ہے، لندن میں قائم ایرانی سفارتخانے کا بیان
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں قائم ایرانی سفارت خانے نے شہید "قاسم سلیمانی" کی 5ویں برسی پر ایک پیغام جاری کیا۔ یہ پیغام سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری کیا گیا۔ جس میں انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کو سفارت کاری کا سمبل اور دہشت گردی سے مقابلے کا ہیرو قرار دیا۔ سفارت خانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ اُن کی شہادت عالمی و علاقائی امن کو جلا بخشتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی انتہاء پسند دہشت گردوں کے مقابلے میں ایسے ہیرو تھے کہ جنہوں نے عراق و شام میں داعش کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ عملی جدوجہد کے ساتھ وہ سفارت کاری کو مغربی ایشیاء اور اس سے باہر بھی قیام امن کے لئے متعلقہ عناصر سے معاملات کا ایک مضبوط ذریعہ سمجھتے تھے۔ ایرانی سفارت خانے نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم ان کی شجاعانہ شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم انسانیت کے لئے عالمی انصاف قائم کرنے کے لئے شہید کے راستے کو جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ 3 جنوری 2020ء کو بغداد ائیرپورٹ پر امریکی ہیلی کاپٹر نے حملہ کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو شہید کر دیا۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری کئے بیان کے مطابق، یہ بزدلانہ کارروائی اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ کے حکم پر انجام دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1181970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش