0
Thursday 2 Jan 2025 11:42

محبوبہ مفتی کا سرکاری اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر اظہار تشویش

محبوبہ مفتی کا سرکاری اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے پریس کی آزادی کو سلب کرنے کے لیے سرکاری اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس“ ایک پوسٹ میں محکمہ اطلاعات کی طرف سے مقامی خبر رساں اداروں کو اشتہارات روکنے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ پریس کے آزادانہ اور منصفانہ کام کو یقینی بنانے کے لیے ان اہم مسائل کو حل کریں۔ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے میں صحافتی آزادی کا گلہ بھی بری طرح سے گھونٹ دیا ہے۔ صحافیوں کو جھوٹے بھارتی بیانے کو آگے بڑھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، مقبوضہ علاقے کی حقیقی تصویر سامنے لانے پر صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش