0
Thursday 2 Jan 2025 14:51

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر سید عمار الحکیم کا پیغام

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر سید عمار الحکیم کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ عراق میں "تحریک حکمت ملی" کے سربراہ "سید عمار الحکیم" نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی برسی کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ شہیدان "قاسم سلیمانی" و "ابو مہدی المہندس" امت کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ہم ان کا راستہ جاری رکھیں گے۔ سید عمار الحکیم نے کہا کہ اس سال استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی 5ویں اور شہید محراب آیت الله "سید محمد باقر الحکیم" (قدس سره) کی 22ویں برسی ایک ساتھ ہے۔ اہوں نے کہا کہ اس وقت امت اسلامی دو صورتوں سے دوچار ہے۔ ایک جانب امتحان میں سرخرو ہونے کا افتخار اور دوسری جانب مقاومتی محاذ کے کمانڈروں، شهید "سید حسن نصر الله" اور ان کے ساتھیوں رضوان الله تعالی علیهم کے جانے کا غم۔

سید عمار الحکیم نے کہا کہ ان شہداء کا یہ ابدی و جہادی سفر ہمیں ان شجاع افراد کو خراج تحسین پیش کرنے پر مجبور کرتا ہے جنہوں نے تاریخ امت میں ثابت قدمی سے ہمیں حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہنر سکھایا، اپنی جان قربان کرتے ہوئے اپنی شناخت اور اصولوں کو نہیں چھوڑا بلکہ آنے والی نسل کو اپنے موقف پر ڈٹ جانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم فکر ہمیں درس دیتی ہے کہ اپنے حقوق کی پاسداری و ظلم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اپنی کتابوں اور محافل میں ان علماء، شہداء و کمانڈروں کی کوششوں کا ذکر زندہ رکھیں۔ نیز ان عظیم شخصیات کے راستے کو جاری رکھیں۔ یاد رہے کہ 3 جنوری 2020ء کو بغداد ائیرپورٹ پر امریکی ہیلی کاپٹر نے حملہ کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو شہید کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1181943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش