QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا حکومت کا اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ

30 Dec 2024 20:12

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کااجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہیز فنڈز سے صوبے کی 4 ہزار سے زائد مستحق بچیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کااجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہیز فنڈز سے صوبے کی 4 ہزار سے زائد مستحق بچیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی۔ شادیوں کی اجتماعی تقریبات صوبائی حکومت کے خرچے پر منعقد کی جائیں گی، شادی کرنے والی مستحق بچیوں کو 2،2 لاکھ روپے نقد بھی دئیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ شادیوں کے پروگراموں کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی گئی ہے، یقینی بنایا جائے کہ مستحق افراد کو حق ملے۔


خبر کا کوڈ: 1181446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181446/خیبرپختونخوا-حکومت-کا-اجتماعی-شادیوں-کے-پروگرام-منعقد-کرانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com