0
Monday 30 Dec 2024 17:48

لاہور ہائیکورٹ، پنجاب کے تمام سکولوں کو دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ، پنجاب کے تمام سکولوں کو دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام اسکولوں کو ایک ماہ بعد اپنی رجسٹریشن دوبارہ کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی عدالت عالیہ نے رجسٹریشن نہ کروانے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو لاہور کی سٹرکوں کا جائزہ لیکر ٹریفک پلان بھی طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو عدالت کے روبرو پیش ہوئے، پرائیویٹ اسکولز سے متعلق مجوزہ رولز پیش کیے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پالیسی بنائی ہے، اسکولوں کی بسیں ہوں گی تو اسکولز کی رجسٹریشن ہو گی۔
 
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسکول بسوں کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے، عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کی جو اسکول بس پالیسی پر عمل نہیں کرتا اس کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ماحولیات کا معاملہ بہت سنجیدہ ہو چکا ہے، اس میں مزید وقت ضائع نا کیا جائے۔ فاضل جج نے کہا کہ بہت خوشی ہے حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ملتان روڑ پر بسوں کے اڈے اور سوسائٹیز ہیں وہاں پر ٹریفک رولز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو لاہور کی سڑکوں کا جائزہ لیکر ٹریفک پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1181417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش