0
Monday 30 Dec 2024 17:26

رات تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو سختی سے نمٹیں گے، کراچی پولیس چیف کی دھمکی

رات تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو سختی سے نمٹیں گے، کراچی پولیس چیف کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے دھمکی دی ہے کہ آج رات تک دھرنے ختم نہ کیے گئے تو پھر ہم سختی سے نمٹیں گے۔ دھرنے والوں سے بات ہوگئی ہے، کوشش ہے کہ آج رات تک دھرنے ختم کرا دیے جائیں، جو سڑکوں سے نہیں ہٹے گا تو پھر قانون کے مطابق اسے ہٹائیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ احتجاج کے نام پر پورے شہر کو بند کرنا مناسب بات نہیں، کراچی کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 
کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ہم رات تک ان سے مزاکرات کرتے رہے ہیں، مذہبی جماعت کے علماء نے بھی کہا ہے کہ سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا ٹھیک نہیں، کسی نے سڑک بند کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو بھرپور نمٹیں گے، ہم یہ واضع پیغام دیتے ہیں کہ ہمیں ہدایات ملی ہیں، اب تک ہم نرمی کے ساتھ بات کرتے رہے ہیں، افسران کو ہدایات دے دی ہیں اس پر ہم سختی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1181414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش