اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصیلیٹ میں منعقدہ حمایت مظلومین جہاں و مقاومت کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر صدر ملی یکجہتی کونسل جناب صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، جنرل سیکرٹری سندھ مولانا جعفر سبحانی، مولانا مظھر عباس، مبشر حسین، رفعت عباس زیدی و دیگر موجود تھے۔
ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن بہت کمروز ہے اور مغرب اتنا خوفزدہ ہوچکا ہے کہ اپنے ہی ڈیجیٹل میڈیا پر مقاومت کے شہداء کی تصاویر تک برداشت نہیں کرتا، ان عظیم شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہر بچہ تمنائے شہادت میں گرفتار ہے۔