0
Monday 6 Jan 2025 08:24

امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کا شوشا چھوڑ دیا

امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کا شوشا چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے مذموم عزائم سامنے آنے لگے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کا شوشا چھوڑ دیا۔نئی دلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر کی تاریخ پر لکھی جانے والی کتاب کی تقریب رونمائی سے امیت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کشمیر بابا کاش یپ کی سرزمین کے نام سے مشہور ہے۔ امیت شاہ نے اس موقع پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کشمیر کا نام بابا کاش یپ کے نام پر رکھا گیا ہو۔ اس سلسلے میں صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق متنازعہ فیصلوں پر بھارت سے بازپرس کرنی چاہیے۔ زاہد اقبال ہاشمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام عالم بھارت کو کشمیر سے متعلق معاملات روکنے کےلیے لگام ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 1182651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش