0
Sunday 5 Jan 2025 23:25

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے 2 مطلوب اہم شرپسند گرفتار

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے 2 مطلوب اہم شرپسند گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈی سی کرم پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کو کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابی ملی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی سی پر فائرنگ کے واقعے میں مطلوب دو اہم شرپسندوں کو کرم سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شرپسند ایف آئی آر میں بھی نامزد ہیں جبکہ انہیں حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کرم و مضافات میں دیگرملزمان کی گرفتاری کریک ڈوان کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کرم میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی جن کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1182599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش