اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ 34 قیدیوں کی فہرست کی منظوری دے دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق حماس نے کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ جنگ بندی معاہدے میں کیا جائے گا، کسی بھی معاہدے کا انحصار اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء اور جنگ بندی پر ہوگا۔ حماس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ سے انخلا یا مستقل جنگ بندی کے معاملات پر اسرائیل کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں دیکھی۔