0
Tuesday 31 Dec 2024 15:03
سندھ حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی سرپرستی کر رہی ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

پُرامن احتجاجی دھرنوں پر پولیس کریک ڈاؤن، ایم ڈبلیو ایم کا سندھ بھر میں دھرنوں کا اعلان

پُرامن احتجاجی دھرنوں پر پولیس کریک ڈاؤن، ایم ڈبلیو ایم کا سندھ بھر میں دھرنوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار محاصرے کے خلاف کراچی میں جاری احتجاجی دھرنوں پر پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے سندھ بھر میں پُرامن دھرنوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نمائش چورنگی پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار مرکزی احتجاجی دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے پُرامن احتجاج دھرنے جاری رییں گے، شہر کے مختلف مقامات پر پُرامن احتجاجی دھرنوں پر ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہیں، عباس ٹاؤں میں پُرامن احتجاج کرنے والے خواتین و بچوں پر شیلنگ و تشدد نا قابل برداشت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر پُرامن احتجاج گزشتہ ساتھ روز سے جاری ہے، پُرامن احتجاجی دھرنوں سے صرف سندھ حکومت کو مشکلات ہے، شہر میں جاری تمام احتجاجی دھرنوں میں سڑکیں، کاروبار، روزگار زندگی پُرسکون جاری ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہمارے پُرامن احتجاج پر سندھ حکومت کو شروع دن سے اعتراض ہے، گزشتہ رات بھی حکومتی وفد کو واضح کیا ہمارا احتجاج سیاسی نہیں، پاراچنار کی عوام کے حق میں دھرنے دیئے ہیں، پاراچنار کے راستوں کی بندش اور انسانی المیے کے خلاف دھرنے دیئے ہیں، پُرامن دھرنوں میں آج تک کسی سرکاری، یا عوام کی کسی املاک کو نقصان نہیں پہنچا، اس کے باوجود پاراچنار کے محصورین کی حمایت میں جاری پُرامن دھرنوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انہوں نے کہا ک پولیس کریک ڈاون کے خلاف پورے صوبے بھر میں دھرنوں فیصلہ کر لیا ہے، سندھ حکومت نے ریاستی جبر کا آغاز کر دیا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہمارا پُرامن احتجاج ہر صورت جاری رہے گا، احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ظلم پاراچنار میں ہو یا سندھ حکومت کی جانب سے، وقت کے ہر جابر و فرعون حکمرانوں کے خلاف پوری ملت جعفریہ آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی دھرنے دوبارہ منعظم کئے جائیں گے، کسی ریاستی جبر سے نہیں ڈرتے، سندھ حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی سرپرستی کر رہی ہے، ہم پُرامن ہیں، سندھ حکومت کے کسی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں، جب تک پاراچنار میں احتجاجی دھرنا جاری ہے، ہمارا احتجاج بھی جاری رہے گا، سندھ بھر میں پُرامن دھرنوں کا اعلان کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1181610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش