متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی
کرم میں کشیدگی ختم کروانے اور تین ماہ سے جاری محاصرے کے خاتمے کیلئے گذشتہ کئی ہفتوں سے کوہاٹ میں جاری شیعہ سنی مقامی اور گرینڈ جرگہ بالآخر ایک چودہ نکاتی امن معاہدہ پر متفق ہوگیا، جس کے تحت کل ہفتے کو روڈ کھلوانا اور پاراچنار کو اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروری اجناس کی ترسیل کو یقینی بنانا تھا۔ فیصلے کا باقاعدہ انعقاد کل ہفتے کو صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی سرپرستی اور مقامی سول اور فوجی حکام کے تعاون سے لگ بھگ 90 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو پاراچنار روانہ کرنا تھا، قافلے کو ٹل میں رکوا کر بگن مندوری میں ہونے والے دھرنے کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے ضلع کرم کے ڈی سی جاوید اللہ محسود جب بگن پہنچے تو ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس میں ڈی سی کے علاوہ تین دیگر پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی سی کو سول ہسپتال علی زئی منتقل کیا گیا۔ اس سانحے میں دہشتگردوں پر پردہ ڈالنے کی جو کوشش بیرسٹر سیف نے کی، اسکی پوری تفصیل اس ویڈیو میں مشاہدہ فرمائیں۔ ناظرین گرامی یہ ویڈیو نیز ایسی دیگر معلوماتی ویڈیوز دیکھنے کیلئے ہمارے یو ٹیوب چینل کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ چینل کو سبسکرائب اور لائک کرتے ہوئے ہمارا ساتھ دیجئے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial