0
Monday 6 Jan 2025 00:20

یوکرین کا روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ

یوکرین کا روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ
اسلام ٹائمز۔ یوکرین نے روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ کر دیا، مسلح افواج نے روسی دستوں پر کئی اطراف سے حملے کئے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی حکومت خطے میں روس کو وہی کچھ لوٹایا جا رہا ہے، جس کا وہ حق دار ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے بھی مغربی کرسک میں حملے کے آغاز کی تصدیق کر دی، روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ روسی فضائیہ اور توپ خانے نے یوکرینی فوجی قافلے کو ہدف بنایا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے دو ٹینک، ایک بلڈوزر اور فوجیوں کو لے جانے والی سات بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوجی بیان کے مطابق اس علاقے میں لڑائی ابھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش