0
Sunday 5 Jan 2025 23:40

غاصب صیہونیوں کیخلاف یمن کی کامیاب نفسیاتی جنگ کا اسرائیلی میڈیا کیجانب سے برملاء اعتراف

غاصب صیہونیوں کیخلاف یمن کی کامیاب نفسیاتی جنگ کا اسرائیلی میڈیا کیجانب سے برملاء اعتراف
اسلام ٹائمز۔ معروف اسرائیلی میڈیا نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی جغرافیائی گہرائی میں واقع اہم اسرائیلی اہداف کے خلاف جاری یمنی مزاحمتی آپریشنز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں پر یمنی مزاحمتی کاروائیوں کے گہرے نفسیاتی اثر کا برملاء اعتراف کیا ہے۔ اس حوالے سے یروشلم پوسٹ کا لکھنا ہے کہ یمنی مزاحمتکاروں کی جانب سے آدھی رات اور سحر کے وقت اسرائیلی رژیم کی جغرافیائی گہرائی میں تباہ کن میزائلوں و ڈرون طیاروں کا داغا جانا غیر قانونی یہودی آبادکاروں کے خلاف یمن کی کامیاب نفسیاتی جنگ کی غمازی کرتا ہے۔ صیہونی اخبار نے لکھا کہ آدھی رات کے وقت میزائلوں کا داغا جانا غاصب اسرائیلیوں کے درمیان روز افزوں اضطراب کی حالت کو وجود میں لانے کی ایک کامیاب اسٹریٹجک حکمت عملی ہے کیونکہ حوثیوں کا یہ اقدام؛ اپنے عسکری ہدف کو نشانہ بنانے کے جتنا ہی، نفسیاتی اثر اور اسرائیل میں احساس تحفظ کو کمزور بنانے کے حوالے سے بھی مؤثر ہے۔ اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ یمنی نفسیاتی جنگ نے نہ صرف غاصب صیہونی آبادکاروں کے آپسی رابطے بلکہ غاصب اسرائیلی رژیم کے اعلی سیاسی و عسکری رہنماؤں کو بھی شدید متاثر کر رکھا ہے۔ اپنی رپورٹ کے آخر میں یروشلم پوسٹ نے مزید لکھا کہ حوثیوں کی جانب سے دیا جانے والا اسرائیلی و امریکی  ہوائی حملوں کا فوری جواب، جو تباہ کن میزائلوں و ڈرون طیاروں کے داغے جانے سے انجام پاتا ہے؛ یہ پیغام پہنچاتا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم، ان (یمنی مجاہدین) کے مقابلے میں اپنی ڈیٹرنس بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے!
خبر کا کوڈ : 1182607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش