0
Sunday 5 Jan 2025 23:33

کرم ایجنسی کے مخدوش حالات سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انجینئر سخاوت علی 

کرم ایجنسی کے مخدوش حالات سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انجینئر سخاوت علی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے بعد کرم ایجنسی کی طرف جانے والے کانوائے پر حملہ جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کا ثبوت ہے وہیں سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے، کے پی کے صوبائی حکومت کے ترجمان کی جھوٹ پر مبنی دعووں کی قلعی کھل چکی ہے، کرم ایجنسی کے حالات کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو ملک دشمن ہیں، سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں کانوائے پر حملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشتگرد ان علاقوں میں کس حد تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو پاراچنار، ٹل اور کرم ایجنسی کے علاقوں میں حالیہ واقعات سے ثابت ہے کہ گرفت کمزور ہے، کرم میں غذائی اجناس اور ادویات کی قلت ہے، سیکیورٹی اداروں کی حفاظت میں جانے والے کانوائے پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1182600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش