0
Monday 6 Jan 2025 09:39

کوئٹہ، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز دو روز کیلئے معطل کر دیئے گئے

کوئٹہ، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز دو روز کیلئے معطل کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دو روز کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ شب سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایک ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ سروسز دو روز تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 7 جنوری کو رات 12 بجے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال کر دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب بعض تجزیہ کار حکومت کے اس اقدام کو جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج سے جوڑ رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت جے یو آئی کے احتجاج کو متاثر کرنے کیلئے یہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز کی ری پولنگ کے بعد جاری فارم 47 میں پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو فاتح قرار دیا گیا، جبکہ جے یو آئی کا دعویٰ ہے کہ فارم 45 کے مطابق ان کے امیدوار عثمان پرکانی فتح یاب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1182657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش