اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ہر قسم کے اجتماعات، جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے بعد ضلع میں ہر قسم کے جلسے، جلوس، اجتماعات اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم عناصر دہشت گردانہ حملے کرکے امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش کررہے ہیں، جن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد تری سے چھپری تک مین شاہراہ پر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔