0
Monday 30 Dec 2024 20:33

عالمی ادارہ صحت کا غزہ کے ہسپتالوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

عالمی ادارہ صحت کا غزہ کے ہسپتالوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے پیر کے روز غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پٹی میں صحت کا نظام شدید خطرے سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کی ضرورت ہے۔ انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو صحت کی امداد تک رسائی کی ضرورت ہے۔ تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ غزہ شہر میں الاہلی اور الوفا ہسپتالوں کو اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا اور دونوں کو نقصان پہنچا۔
 
انہوں نے وضاحت کی کہ تنظیم نے اپنے شراکت داروں کے تعاون سے انڈونیشیا ہسپتال میں بنیادی طبی سامان، خوراک اور پانی پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ تشویشناک حالت میں 10 مریضوں کو الشفاء ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم قابض فورسز نے ان کی منتقلی کے دوران 4 مریضوں کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا جن کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں۔ انہیں قابض فوج نے جمعے کے روز کمال عدوان ہسپتال پر دھاوے کے دوران حراست میں لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1181449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش