0
Monday 30 Dec 2024 20:01

تحریک انصاف احتجاج، توہین عدالت کی درخواست 16 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

تحریک انصاف احتجاج، توہین عدالت کی درخواست 16 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے احتجاج میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں تاجر تنظیم کے صدر کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری کو ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس 16 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی نے جواب جمع کروا رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش