0
Monday 30 Dec 2024 20:34

عظمی بخاری راجہ صاحب پر تنقید سے پہلے شہباز شریف کو باور کروائے وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں، ترجمان ایم ڈبلیو ایم

عظمی بخاری راجہ صاحب پر تنقید سے پہلے شہباز شریف کو باور کروائے وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری صاحبہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر تنقید سے پہلے شہباز شریف کو باور کروائیں وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہے، کیا شہباز شریف کو پاراچنار کا جغرافیہ نہیں معلوم؟ کیا سکیورٹی ادارے شہباز شریف کے زیر سایہ نہیں؟ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کیا صرف پنجاب کی حکومت ہے؟ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری صاحبہ وزیر اعظم شہباز شریف کو یاد دہانی کروائیں اور بتائیں وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں، پاکستانی عوام کی عزت آبرو اور جان مال کی تحفظ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کو لے کر وفاقی حکومت دس لاکھ محصورین کی جانوں سے کھیلنے سے ن لیگ کی حکومت گریز کرے۔ عوام کی نظریں پارا چنار میں قیام امن کیلئے افواج پاکستان پر ہیں، ملک کے تمام بڑے شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے دھرنے جاری ہیں۔ گلگت بلتستان، پاراچنار، کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، فیصل آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔ دھرنے کے شرکاء سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں اور جن جن شاہراہوں پر بیٹھے ہیں اس کا ایک حصہ عوام کی آمدورفت کیلئے کھلا رکھیں۔ یہ دھرنے ضلع کرم کے روڈ کھلنے تک جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1181442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش