اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے عوام کی حمایت میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے میں ملت اہل تشیع پاکستان اور کوئٹہ کے شہداء کی تصاویر بھی اویزاں کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شہداء چوک علمدار روڈ کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے کو چھ روز مکمل ہونے کو ہیں۔ احتجاجی دھرنے میں شہدائے پاراچنار کے ساتھ ساتھ ملت اہل تشیع پاکستان اور کوئٹہ کے شہداء کی تصاویر بھی اویزاں کر دی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں قائد ملت جعفریہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، پاکستان کے معروف سماجی کارکن شہید خرم زکی، معروف شاعر شہید استاد سبط جعفر سمیت کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کے دوران شہید ہونے والے شہداء کی تصاویر شامل ہیں۔