0
Monday 30 Dec 2024 20:55

پارا چنار میں حکام کی امن برقرار کرنے میں ناکامی تشویشناک ہے، آغا سید حسن

پارا چنار میں حکام کی امن برقرار کرنے میں ناکامی تشویشناک ہے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دنوں پارا چنار میں پیش آنے والے المناک سانحے نے ہر دل کو جھنجوڑ کر رکھ دیا جس کا کرب لفظوں سے ماورا ہے۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی نے پارا چنار میں ہورہے دلسوز واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ دلوں کو چھلنی، روح کو زخمی اور آنکھوں کو اشک بار کر دینے والا ایسا المیہ ہے جس کا غم الفاظ کے دامن میں سمویا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کو بے دردی اور سنگ دلی کے ساتھ شہید کیا جاتا ہے وہی بے گناہ مرد، عورتیں اور معصوم بچے بھی ان درندوں کی سفاکیت کا شکار ہورہے ہیں۔

آغا سید حسن موسوی نے کہا وہاں جو بھی فیصلہ لیا جاتا ہے فوج اس کو عملی طور پر لاگو کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے مزید بتایا کہ وہاں انسانیت کے دشمن اور شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے تھی لیکن یہ خون کی ہولی حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ادھر تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر مسلسل پابندی پر تشویش اظہار کرتے ہوئے آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ حکام نے ایک بار پھر اپنی من مانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرواعظ کشمیر مولوی ڈاکٹر محمد عمر فاروق کو اپنے مذہبی فریضہ ادا کرنے سے روک کر مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔
خبر کا کوڈ : 1181436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش