0
Thursday 2 Jan 2025 18:20

کوئٹہ، زمینداروں کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا

کوئٹہ، زمینداروں کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے زمینداروں نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے تحت بلوچستان کے زمینداروں نے زرعی انکم ٹیکس میں اضافے اور سولرائزیشن کی رقوم کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 15 جنوری تک بقایا زمینداروں کو سولر کے پیسے منتقل کرے، جبکہ ظالمانہ زرعی ٹیکس کسی صورت منظور نہیں کریں گے۔ اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماء کاظم اچکزئی نے کہا کہ دھرنا زرعی انکم ٹیکس میں اضافے اور سولرائیزیشن کی رقوم کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے 28 ہزار ٹیوب ویلز کو رقم منتقل کرنے اور 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش