0
Monday 30 Dec 2024 19:03

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پیشگی خریداری سمیت دیگر عوامل کے باعث زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینکوں کی یکم جنوری کی بندش کی وجہ سے ایڈوانس میں خریداری سرگرمیوں، جولائی تا ستمبر 0.92 فیصد کی محدود جی ڈی پی نمو کے تناظر میں نئے کلینڈر سال میں معاشی نمو کو تیز رفتار کرنے کیلئے امریکی ڈالر کی طلب بڑھنے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے زرمبادلہ کے حصول جیسے عوامل کے باعث پیر کو پورے دن کی تنزلی کے بعد کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔

حکومت کی جانب سے مختصر دورانیے کے ملٹی و بائی لیٹرل قرضوں کے حصول سے مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہونے سے کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 9 پیسے کی کمی سے 278 روپے 37 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی قدر صرف 1 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 54 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ برآمدات وترسیلات زر میں اضافے کی توقعات سے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ محدود رہا، جبکہ حوالہ ہنڈی آپریٹرز کے خلاف متعلقہ اداروں کی تسلسل سے کارروائیوں سے ڈالر کی سپلائی بہتر رہی۔
خبر کا کوڈ : 1181434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش