0
Monday 30 Dec 2024 18:47

دھرنے ختم نہیں کروائے جا رہے، کراچی پولیس ترجمان کا اپنے چیف کے بیان کی وضاحت

دھرنے ختم نہیں کروائے جا رہے، کراچی پولیس ترجمان کا اپنے چیف کے بیان کی وضاحت
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس ترجمان نے دھرنوں کے حوالے سے اپنے چیف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھرنے ختم نہیں کروائے جائیں گے۔ ترجمان کراچی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا دھرنے ختم کروانے کا سوشل میڈیا پر زیر گردش حکم درست نہیں اور اُن کے بیان کو دھرنوں کے خاتمے سے جوڑنا بے بنیاد اور غلط فہمی کا شاحسانہ ہے۔ ترجمان پولیس نے وضاحت کی کہ پولیس چیف کے کہنے کا مقصد دھرنوں کا خاتمہ نہیں بلکہ دھرنوں کا ایسا انتظام تھا، جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ واضح رہے کہ پارا چنار کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف کراچی میں شیعہ تنظیمات کی جانب سے نمائش چورنگی پر مرکزی احتجاجی دھرنے سمیت کئی مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1181431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش