اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج یعنی پیر سے قطر کے تین روزہ دورے پر چلے گئے ہیں۔ اس دوران وہ مجموعی طور پر دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیں گے۔ اس سے قبل ستمبر میں انہوں نے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی تھی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ جے شنکر قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کریں گے۔ بیان کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر 30 دسمبر سے یکم جنوری تک قطر کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ جے شنکر کے دورے سے دونوں ملکوں کو دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا جس میں سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سال ستمبر میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران ان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔
اس بات چیت کے بعد جے شنکر نے کہا کہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے جون میں دوحہ میں ملاقات کی تھی۔ اس وقت بھی دونوں لیڈروں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بڑے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے پر بات چیت کی تھی۔