0
Monday 30 Dec 2024 18:27

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد 68 ہو گئی

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد 68 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 68 ہو گئی ہے۔ لیب نے ڈی آئی خان سے نیا پولیو کیس سامنے آنے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد ملک میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 68 ہو گئی ہے جب کہ ڈی آئی خان سے یہ رواں سال کا 10 واں پولیو کیس ہے۔ جاری سال کے دوران 27 کیسز کا تعلق بلوچستان، 20 کا خیبر پختونخوا، 19 کا سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش