0
Monday 30 Dec 2024 14:29

وزیرخزانہ پنجاب کا فلسطین سے اظہاریکجہتی، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور

وزیرخزانہ پنجاب کا فلسطین سے اظہاریکجہتی، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے لاہور میں مقامی سکول کی پہلی سالانہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں میں عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے مقامی سکول کی انتظامیہ کو رسمی تعلیم کیساتھ معیاری اسلامی تعلیم کی فراہمی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا یہ ادارہ بچوں کی دینی و دنیاوی تربیت کے ذریعے عظیم خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے سکول کے طلبہ کی جانب سے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو اجاگر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا بچوں کی قومی و بین الاقوامی مسائل سے آگاہی سکول انتظامیہ کی کامیابی ہے۔

انہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت پر کی گئی سرمایہ کاری ملک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مقامی سکول کے قیام میں تعاون کرنیوالے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور شمالی لاہور میں عوامی خدمت کے اس عظیم مشن کو سراہا۔ انہوں نے شمالی لاہور کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پچھلے چھ سالوں میں اس علاقے میں کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا،جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو سڑکوں کے اطراف کوڑے کے اونچے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔انہوں نے مزید کہا عوام نے ایک بار پھر ہمیں پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے، ہم آئندہ تین سالوں میں ایسی تبدیلی لائیں گے جو صوبے کے ہر شہر، گلی اور محلے میں نظر آئیگی۔
خبر کا کوڈ : 1181386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش