0
Sunday 29 Dec 2024 19:04

ارب پتی کی حکومت ارب پتیوں کیلئے

ارب پتی کی حکومت ارب پتیوں کیلئے
تحریر: امیر علی ابوالفتح

جیسے جیسے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی اقتدار میں آنے کے دن قریب آرہے ہیں، ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سیاسی نظام کے بارے میں ایک بار پھر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ آئندہ کا نظام کیا ہوگا۔ کچھ ناقدین امریکی صدر پر الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے ملک کے سیاسی نظام کو جمہوریت سے اشرافیہ کی طرف موڑ دیا ہے۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے X سوشل نیٹ ورک پر اپنے ایک پیغام میں امریکی خانہ جنگی کے دور کے صدر کے اس مشہور جملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  ابراہم لنکن نے کہا تھا کہ "عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے۔" دوسری طرف ٹرمپ ارب پتی طبقے کی حکومت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، یعنی عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے کی بجائے ارب پتی کی حکومت ارب پتی طبقے کے لیے۔

برنی سینڈرز اگلی امریکی حکومت میں جن انتہائی امیروں کی موجودگی کا حوالہ دے رہے ہیں، ان میں ایلون مسک جیسے لوگ، جو کہ 450 بلین ڈالر کی افسانوی دولت کے ساتھ امریکہ اور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اگلی ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان کی کل دولت نصف ٹریلین ڈالر کے قریب ہوگی، جو کہ نہ صرف امریکا کے لیے ایک ریکارڈ ہے بلکہ دنیا کی کسی حکومت نے ابھی تک اتنے امیر افراد کو اکٹھا نہیں کیا۔ ٹرمپ خود امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں، جن کی مالیت تقریباً 6 ارب ڈالر ہے۔

اگلی امریکی حکومت میں ایسے انتہائی امیر لوگوں کی موجودگی نے امریکہ میں oligarchy کے قیام، یا امیروں کی حکمرانی اور جمہوریت کی بنیادوں کے کمزور ہونے کے بارے میں خدشات پیدا کر دیئے ہیں، وہی حکومت جس کا لنکن نے ذکر کیا تھا۔ عوام کی حکومت عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے، ایک خواب محسوس ہو رہا ہے۔ یقیناً اس سے پہلے بھی امریکہ میں پالیسیوں کی تشکیل میں انتہائی امیروں کا ناقابل تردید کردار رہا ہے، تاہم چند سال پہلے تک، انتہائی امیر اپنی اپنی پسند کے سیاستدانوں کو  سامنے اور خود کو پردے کے پیچھے رکھنے کو ترجیح دیتے تھے۔

لیکن چند سال پہلے سے، انتہائی امیروں نے پردہ پوشی کو ایک طرف رکھنے اور صدارتی یا وزارتی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ وہ حکومت جو 2024ء کے انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی، وہ نہ صرف امریکا کے لیے ایک ریکارڈ ہے بلکہ دنیا کی کسی بھی حکومت میں امیر ترین افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی۔ ناقدین کئی طریقوں سے امریکہ کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں اور اس ملک میں جمہوریت کے کمزور ہونے کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ انتہائی امیر لوگ اپنی انتہائی پرتعیش اور امیر زندگی کی وجہ سے معاشرے کے غریب اور کمزور عوام کے درد کو نہیں سمجھتے اور اجتماعی مفادات کے مطابق عمل کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ حکومت کو بنیادی طور پر متوسط ​​طبقے اور غریب طبقے کے مفادات کا محافظ ہونا چاہیئے۔

ناقدین اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ امریکہ کے انتہائی امیروں نے سیاست کے عوامی شعبے میں اپنے اور انتہائی امیر طبقے کے مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے قدم رکھا ہے۔ وہ بڑی کمپنیوں کے لیے ٹیکسوں میں کٹوتیوں اور چھوٹ جیسے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جو معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ امیر انتہائی امیروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ دوسری جانب امیروں کی موجودگی کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ اپنی مالی ذہانت اور انتظامی قابلیت کی وجہ سے معاشرے کو غیر ذمہ دار اور غیر متحرک سرکاری بیوروکریٹس سے بہتر چلا سکتے ہیں۔

اس لئے اس طرح کے بہت سے لوگوں کو اس بات سے کوئی پریشانی نہیں ہے کہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر ہوں یا دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ان کی کابینہ میں شامل ہو۔ تاہم، تاریخی تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ بڑے سرمایہ داروں کی حکومت معاشرے کے مسائل کو حل کرنے میں اتنی دلچسپی نہیں لیتی، جتنی زیادہ دولت جمع کرنے اور اپنے انفرادی اور طبقاتی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ البتہ امریکی معاشرے میں اس سے امریکہ میں تشویش بڑھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش