اسلام ٹائمز۔ رواں سال کے آغاز میں شینجن ممالک کی فہرست میں 2 نئے ملکوں کا اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری کو یورپ کے 2 ممالک رومانیہ اور بلغاریہ کو شینجن ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا، جس کے بعد شینجن ممالک کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ شینجن یورپی ممالک کا وہ گروپ ہے، جس میں شامل ممالک کے درمیان کوئی سرحدی کنٹرول نہیں اور ناصرف یہاں کے لوگ اس گروپ کے ممالک میں بغیر ویزے کے باآسانی سفر کرسکتے ہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے آنے والے افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
شینجن گروپ میں یہ ممالک شامل ہیں، آسٹریا، بیلجیئم، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، اسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، لٹویا، لکسمبرگ، لتھوانیا، لیچٹنسٹائن، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواکیہ، سلووینیا، اسپین، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، موناکو، بلغاریہ اور رومانیہ شامل ہیں۔ ان 29 ممالک میں سے سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیچٹنسٹائن کو چھوڑ کر باقی 25 ممالک یورپی یونین میں شامل ہیں۔