0
Monday 6 Jan 2025 23:49

اسرائیل کی ملازم جماعت کہتی ہے ہمارے لیڈر کو باہر نکالو، شرجیل میمن

اسرائیل کی ملازم جماعت کہتی ہے ہمارے لیڈر کو باہر نکالو، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل  انعام میمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ملازم جماعت کہتی ہے کہ ہمارے لیڈر کو باہر نکالو، بھٹو کو پھانسی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کو پھانسی دی گئی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ’’بھٹو کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرنے کی‘‘ اس قرارداد پر جتنی بات کی جائے کم ہے، قائد عوام نے جو پاکستان بنایا وہ کچھ اور تھا، آج پاکستان کے پاس جو آئین قانون ہے، تو وہ بھٹو کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی شکل بدلنے اور توڑنے کی کوشش کی گئی، ڈکٹیٹروں نے جو سیاستدان ہم پر تھوپے، انہوں نے بھی آئین توڑنے کی کوشش کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیرون ممالک سے لوگ آتے تھے، پھر جان بوجھ کر نفرت والی جماعتیں بنائی گئیں، آج کے لیڈر اور بھٹو شہید میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ایک جماعت کا لیڈر ہے، جو کہتا ہے آزاد کرواؤ، ورنہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیتا ہے اور بیرون ممالک سے دھمکیاں دلواتا ہے، اسرائیل کی ملازم جماعت کہتی ہے کہ ہمارے لیڈر کو باہر نکالو، امریکا میں صدارتی الیکشن پر سب سے زیادہ خوشی انہوں نے منائی۔ سینیئر وزیر نے کہا کہ جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہر سودا کرنے کیلئے تیار ہیں، وہ لیڈر کیسے ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1182814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش