0
Tuesday 7 Jan 2025 12:57

امریکی غلامی سے نجات ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے، ساجد میر

امریکی غلامی سے نجات ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے، ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے امریکی غلامی سے نجات ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے، مفادات کی خاطر امریکہ کو باپ بنا لینا کون سی حب الوطنی ہے۔؟ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو ملک کی سلامتی کے تحفظ کی فکر کرنی چاہیئے، ماضی گواہ ہے کہ امریکی مداخلت سے ہمیشہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرات پیدا ہوئے، کمزور اور غیر موثر خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کے مسائل میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر لڑانے کا غیر ملکی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اگر امریکہ ہی کے بس میں سب کچھ ہوتا تو ذوالفقارعلی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک ہمارے سیاسی رہنماء نہ تو اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کر پاتے، نہ ایٹمی پروگرام شروع ہوتا اور نہ ہی ایٹمی دھماکے ہوتے، ملک کو ایسے سیاست دانوں سے نجات دلانے کی ضرورت ہے، جو امریکہ کی خوشنودی کیلئے ملکی مفاد کو بھی نظرانداز کر دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1182869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش