0
Tuesday 7 Jan 2025 10:20

سرینگر سینٹرل جیل میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی

سرینگر سینٹرل جیل میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل میں چھاپے کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔ اس واقعے کے خلاف جیل کے قیدیوں اور عام کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض فوج کے اہلکاروں نے جان بوجھ کر قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجی اہلکاروں نے جیل کی بیرکوں میں قرآن پاک کو زمین پر پھینک دیا۔ انہوں نے اس اقدام کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے دانستہ طور پر مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش قرار دیا۔ قیدیوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے فوجی اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکاروں کے اس اقدام سے ان کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں اور علمائے کرام نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی منفرد شناخت اور مذہبی عقائد کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کے اس دانستہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش