0
Tuesday 7 Jan 2025 13:01

وفاقی ادارہ شماریات کی جی بی کے انتخابی عمل میں تعاون کی یقین دہانی

وفاقی ادارہ شماریات کی جی بی کے انتخابی عمل میں تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے چیف سرور گوندل کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں گلگت بلتستان میں بلاک کوڈ کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی ادارہ شماریات اور الیکشن کمیشن جی بی کے مابین باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات، جنرل الیکشن، حلقہ بندیوں، حد بندیوں و دیگر اہم معاملات کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ ملاقات میں یہ آگاہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے ڈیمارکیشن مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی لیمٹیشن کے لیے شیڈول جاری کیا تھا۔ تاہم، ڈی لیمٹیشن کمیٹی کو بلاک کوڈ کے حوالے سے اور مختلف علاقوں کے جغرافیائی اتصال میں مشکلات کا سامنا تھا، جس کو قانون کے مطابق ردو بدل نہیں کی جا سکتا۔
 
 اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے اس کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے تجاویز مانگی جس کے بعد اس مسئلے کا حل نکالا جائیگا، جس کے بعد حلقہ بندیوں میں آسانی پیدا ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور بلاک کوڈز میں مناسب رد و بدل کر کے نئے بلاکس کی تیاری کا عندیہ دیا۔ اس سلسلے میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے گلگت بلتستان کے انتخابی عمل کو مزید شفاف اور موثر بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا گیا اور ادارے کے مرکزی دفتر کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جہاں شرکاء کو پورے ملک کے ڈیٹا کلیکشن اور مینجمنٹ کے نظام کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1182872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش