0
Tuesday 7 Jan 2025 13:15

افسران دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں ورنہ کارروائی ہو گی، گلبر خان

افسران دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں ورنہ کارروائی ہو گی، گلبر خان
اسلام ٹائمز۔ ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبے کے دفتری امور کو بہتر بنانے کیلئے تمام سرکاری افسران و عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی سے باز رہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سائلان کی مشکلات پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام محکموں کے افسران اپنے دفاتر میں حاضری کو یقینی بناتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں، فرائض میں کوتاہی برتنے والے سرکاری افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 1182876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش