0
Tuesday 7 Jan 2025 08:06

جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام

جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کی جانب سے 5 جنوری 1949ء کے خطبات اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو حق آزادی ملنے تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ صدر فورم آصف جرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تب تک اسی طرح احتجاج کرتا رہوں گا جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا۔ تقریب سے کشمیری مقررین میں حامد علی، راجہ اشفاق احمد، چوہدری ذوالفقار انگیال، عمران علی، خواجہ لطیف، مرزا طاہر جرال، مرزا انجم جرال شامل تھے۔ راجہ عرفان، محمد راشد، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن پیرس چوہدری محمد حسین نے بھی خطاب کیا۔ ‎مقررین کا کہنا تھا کہ جنوری 5 جنوری 1949ء کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر میں 26 اپریل کو رائے شماری کی ضمانت دینے والی قرارداد منظور کی تھی جس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ہمارا یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اقوام عالم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے زور دیں۔ تقریب میں کشمیری پاکستانی کمیونٹی نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1182830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش