اسلام ٹائمز۔ لاہور کی تاریخی اور بڑی مادرعلمی پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سالانہ کتاب میلے کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ 20 فروری کو نیوکیمپس میں سجے گا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کتاب میلے کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر کتاب میلے کے انتظامات کی تکمیل کیلئے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ کمیٹیوں نے اس حوالے سے باقاعدہ ورکنگ شروع کر دی ہے۔ گزشتہ سال 3 روزہ کتاب میلے میں ریکارڈ 1 لاکھ 45 ہزار کتب فروخت ہوئی تھیں۔