0
Wednesday 1 Jan 2025 23:52

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنیکا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر میں پاراچنار کی حمایت میں دیے جانے والے دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربرا ہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے فاشسٹ وزیراعلیٰ نے لوگوں کو امن دینے کی بجائے گولیاں چلائیں، پیپلزپارٹی اور بلاول کے لیے لمحہ فکریہ ہے، مظلوموں کی حمایت میں شہید ہونے والے شبیہ حیدر کے گھر والوں سے تعزیت کرتا ہوں، دنیا بھر میں دھرنا دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میڈیا اور ہیومن رائٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان میں بے گناہوں کے خون سے نئے سال کا جشن منایا گیا، بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کے ناجائز اقدامات کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر کورٹ میں جائیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کوہاٹ میں دونوں فریقین کے درمیان دستخط ہوچکے ہیں، اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عملدرآمد کا مرحلہ ہے اس میں کسی قسم کی سستی نہیں کرنی چاہیے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، کرم ایجنسی کے تمام اداروں اور انجمنوں کا شکریہ اد کرتا ہوں۔ مجھے اُمید ہے تمام لوگ پُرامن طریقے سے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 1181860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش