0
Sunday 5 Jan 2025 23:10

خیبر پختونخوا حکومت کا کرم میں 10 کروڑ روپے کی ادویات پہنچانے کا بڑا دعویٰ

خیبر پختونخوا حکومت کا کرم میں 10 کروڑ روپے کی ادویات پہنچانے کا بڑا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرم اپر اور لوئر میں ادویات کی ترسیل و دستیابی جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اب تک دس کروڑ مالیت سے زائد کی ایمرجنسی ادویات بھیجی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں پاراچنار ڈی ایچ کیو کی او پی ڈی میں مریضوں کی تعداد 28 ہزار رہی ہے۔ ادویات کی دستیابی سے عوام نے ہسپتالوں کا رُخ کرلیا ہے اس کے علاوہ دسمبر کے مہینے میں اپر لوئر کرم میں کُل 55 ہزار کی ریکارڈ او پی ڈی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مشیر صحت نے کہا کہ جو مریض اسپتال نہیں آسکتے انہیں او پی ڈی چٹ پر گھر ادویات بھیجی جارہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈونر ادارے ادویات کا عطیہ محکمہ صحت کو ڈائریکٹ دے سکتے ہیں، ان کی بطور عطیہ دی گئی ادویات ہم بروقت ان تک پہنچائیں گے۔ مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ فاق کی جانب سے اب تک ادویات کی کوئی کھیپ موصول نہیں ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش