QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا کرم میں 10 کروڑ روپے کی ادویات پہنچانے کا بڑا دعویٰ

5 Jan 2025 23:10

اپنے ایک بیان میں مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ اب تک دس کروڑ مالیت سے زائد کی ایمرجنسی ادویات بھیجی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبر میں پاڑہ چنار ڈی ایچ کیو کی او پی ڈی میں مریضوں کی تعداد 28 ہزار رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرم اپر اور لوئر میں ادویات کی ترسیل و دستیابی جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اب تک دس کروڑ مالیت سے زائد کی ایمرجنسی ادویات بھیجی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں پاراچنار ڈی ایچ کیو کی او پی ڈی میں مریضوں کی تعداد 28 ہزار رہی ہے۔ ادویات کی دستیابی سے عوام نے ہسپتالوں کا رُخ کرلیا ہے اس کے علاوہ دسمبر کے مہینے میں اپر لوئر کرم میں کُل 55 ہزار کی ریکارڈ او پی ڈی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مشیر صحت نے کہا کہ جو مریض اسپتال نہیں آسکتے انہیں او پی ڈی چٹ پر گھر ادویات بھیجی جارہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈونر ادارے ادویات کا عطیہ محکمہ صحت کو ڈائریکٹ دے سکتے ہیں، ان کی بطور عطیہ دی گئی ادویات ہم بروقت ان تک پہنچائیں گے۔ مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ فاق کی جانب سے اب تک ادویات کی کوئی کھیپ موصول نہیں ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1182595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182595/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-کرم-میں-10-کروڑ-روپے-کی-ادویات-پہنچانے-بڑا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com