0
Tuesday 31 Dec 2024 00:31

ایف آئی اے کی کارروائی ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کامیاب کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا جاتا ہے۔ ملزم کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، قبضے سے 17 پاسپورٹس، موبائل فون اور چیک بکس برآمد ہوئیں، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہے۔ ڈائریکٹر فیصل آباد زون کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش