0
Thursday 2 Jan 2025 21:55

بی جے پی کے دور میں کسانوں پر گولیاں اور لاٹھی چارج کیا گیا، آتشی

بی جے پی کے دور میں کسانوں پر گولیاں اور لاٹھی چارج کیا گیا، آتشی
اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کی سینیئر لیڈر اور دہلی کی وزیراعلٰی آتشی نے مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کے خط کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا کسانوں کی بات کرنا بالکل ویسا ہی جیسے داؤد ابراہیم امن اور عدم تشدد کی بات کررہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حالت جتنی خراب بی جے پی کے دور حکومت میں ہے اس سے پہلے کبھی ایسی حالت میں کسان نہیں تھے۔ وزیراعلٰی آتشی نے کہا کہ بھارتی ریاست پنجاب میں کسان مرنے کے لئے بھوک ہڑتال پر ہیں، لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ان سے بات کرنے کو کہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور میں کسانوں پر گولیاں اور لاٹھی چارج کیا گیا، مودی حکومت کسانوں کے ساتھ سیاست کرنا بند کریں۔

دراصل شیوراج چوہان نے دہلی حکومت کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کسانوں کے تئیں بے حد لاتعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت میں کسانوں کے لئے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ دہلی میں اروند کیجریوال اور آتشی نے کبھی کسانوں کے مفاد میں مناسب فیصلے نہیں لئے۔ شیوراج چوہان کے مطابق اروند کیجریوال نے ہمیشہ انتخابات سے پہلے بڑے اعلانات کرکے سیاسی فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد اروند کیجریوال نے مفاد عامہ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے بارے میں رونا شروع کر دیا۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت 10 سال سے برسر اقتدار ہے، لیکن سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے ہمیشہ کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش